بھارت کینیڈا اور امریکہ کے مابین کاروبار میں ترقی کے لیے کانفرنس منعقد


 نئی دہلی : (پریس ریلیز) قومی دارالحکومت دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر می‍ں آج بھارت کناڈا اور امریکہ کے درمیان کاروبار کے فروغ کے لیے ایک کانفرس کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت سمیت دیگر ممالک کی اہم شخصیات نے بھی حصہ لیا ۔

اس دوران بین الاقوامی سطح پر امیگریشن لا فرم چلا رہے اسٹیفن وی گرین نے ان باتوں کی جانب روشنی ڈالی جس کے سبب لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی غلطیاں کر بیٹھتے ہیں اور ان کا بیرون ممالک میں شہریت حاصل کرنے کا خواب ادھورا رہ جاتا ہے ایسے میں اسٹیفن اور ان کی لا فرم انہیں شہریت حاصل کرانے کے دوران تمام تر مراحل میں مدد کرتی ہے وہ نہ صرف کینیڈا میں بلکہ امریکہ میں بھی شہریت دلوانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں.


وہیں دی پائنیئر گروپ آف کمپنیز کی چیئرپرسن ہنی بھردواج نے بتایا کہ بھارت کی شہریت ترک کرکے دیگر ممالک میں شہریت حاصل کرنے والے مالدار افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پہلے یہ خواب صرف بڑے کاروباری ہی دیکھ پاتے تھے لیکن اب ہماری کوشش ان لوگوں کے لیے ہے جن کا کاروبار تو زیادہ بڑا نہیں ہے لیکن ان کی خواہش بیرون ممالک میں اپنے کاروبار کو پھیلانے کی ہے ۔ 

0 comments

Leave a Reply