گریٹ انڈیا اکیڈمی میں سالانہ تعلیمی اجلاس، ممتاز تعلیمی و سماجی شخصیات کی شرکت

سِدھارتھ نگر: علاقے کے معروف تعلیمی ادارے گریٹ انڈیا اکیڈمی میں سالانہ تعلیمی اجلاس نہایت وقار اور جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس موقع پر علاقے کی اہم تعلیمی، سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

تقریب میں ڈاکٹر احمد حسین فلاحی، چیئرمین نور ہاسپٹل، بحیثیت مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جبکہ جناب فاروق احمد اور ڈاکٹر افتخار احمد بطور مہمانِ اعزازی تقریب میں جلوہ افروز تھے۔تقریب کے دوران ادبی شخصیت جناب مونس فیضی اور ماسٹر عبدالسلام خان سمیت دیگر معزز شخصیات کے ہاتھوں اساتذہ کرام کو ان کی خدمات کے اعتراف میں مومنٹو پیش کیے گئے۔ اس کے علاوہ سماجی شخصیات اور بہترین کارکردگی دکھانے والے سرپرستِ طلبہ (Best Guardians) کو بھی اعزازی مومنٹو سے نوازا گیا۔تقریب کے اختتام پر اکیڈمی کے فاؤنڈر نورااللہ خان نے تمام مہمانوں، اساتذہ اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ یہ سالانہ تعلیمی مظاہرہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جو ادارے کے تعلیمی سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے طلبہ کی روشن مستقبل کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے، اور امید ہے کہ یہ کوششیں مزید بارآور ثابت ہوں گی۔ آخر میں طلبہ کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

 

0 comments

Leave a Reply