بریکنگ نیوز : قومی کونسل کے ڈائریکٹر شیخ عقیل کی توسیع نہیں ہوئی، روانگی آج

اردو کی لٹیا ڈبو کر لی رخصتی، نئے ڈائریکٹر کے لئے سنگین چیلنجز

 

 

ایشیا ٹائمز نے شیخ عقیل سے تین سوال کیا جواب کا ہے انتظار

ںئئ دہلی : (ایشیا ٹائمز /اشرف علی بستوی ) این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر شیخ عقیل کی مدت کار ختم ہوئ، لیکن ابھی تک نئے ڈائریکٹر کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے.
شیخ عقیل نے بطور این سی پی یو ایل ڈائریکٹر 5 برس مکمل کیے ہیں، انہوں نے 29 ستمبر 2018 کو این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر کا چارج سنبھالا تھا، پہلی بار تین سال کے لیے وہ ڈائریکٹر بنا گئے تھے، بعد میں انہیں دو سال کا مزید ایکسٹینشن ملا، یہ مدت کار 28 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے، لیکن اب بھی وہ پر امید تھے کہ انہیں پھر ایکسٹینشن مل جائے گا لیکن مزید ایکسٹینشن نہیں ملا.
وہ آج شام کو این سی پی یو ایل کو الوداع کہہ رہے ہیں،
ابھی کل ہی کی بات ہے ایشیا ٹائمز نے شیخ عقییل سے بذریعہ واٹس ا یپ سے رابطہ کر کے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ابھی تک کا اسٹیٹس کیا ہے اور وہ اپنی پانچ سالہ مدت کار میں اردو کے فروغ کے لئے کیا کار ہا ئے نمایاں انجام دیے ہیں؟
سر السلام علیکم ورحمتہ اللہ، امید کہ مزاج گرامی بخیر ہو گا، اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے آمین.
جہاں تک مجھے یاد ہے کہ آپ نے این سی پی یو ایل 29 ستمبر 2018 کو جوائن کیا تھا، ماشاءاللہ 5 برس، پرسوں یعنی28 ستمبر کو مکمل ہو رہا ہے، اتنی طویل عرصہ کی ڈائریکٹر کی ذمہ داری کسی کو نہیں ملی . میری خواہش تھی کہ آپ سے ملکر ایک گفتگو کروں اور آپ کی پانچ سالہ کار کردی سے اردو دنیا واقف ہو، لیکن پریس کلب آف انڈیا کے الیکشن میں مصروف ہونے کے سبب وقت نہ مل سکا.
برائے کرم اگر ممکن ہو تو دو تین باتیں بتانے کی زحمت کریں.
نمبر ایک آپ کے دور کی این سی پی یو ایل کی قابل ذکر سرگرمیاں کیا ہیں؟
آپ کے دور میں جو اسکیمیں بند یا روک دی گئی تھیں ان کو کس حال میں چھوڑ کر جا رہے ہیں؟
آپ نے اپنے پانچ سالہ مدت کار میں اردو کے فروغ کے لئے کون کون سے نئے اقدامات اٹھائے کون سی اسکیمیں متعارف کروایا اور نتیجہ کیا رہا؟
جواب کا منتظر
والسلام
اشرف علی بستوی
چیف ایڈیٹر ایشیا ٹائمز نئی دہلی
آج صبح شیخ عقیل صاحب نے جواب ارسال کیا ہے وہ مندرجہ ذیل ہے ملا حظہ فرمائیں
"آپ کے تمام سوالوں کا جواب لکھ انشاء اللہ ضرور بھیج دونگا لیکن دو تین دن اور رک جائیئے۔ ابھی تک مجھے وزارتِ تعلیم سے Relieving letter نہیں ملا اور اور continue کرنے کا کوئی خط ملا ہے۔ امید ہے کہ آج شام تک یا دو تین دنوں میں وزارت تعلیم سے مجھے خط مل جائے کہ مجھے یہاں سے جانا ہے یا ابھی Continue کرنا ہے۔فی الحال مجھے یہ کہا گیا ہے کہ جب تک آپ relieving کا خط مل جائے آپ ڈائیرکٹر کے پوسٹ پر بنے رہیئے۔

آج دوپہر بعد باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر ہم نے پھر رابطہ کیا"

ان کا جواب آیا 'جی ہاں یہ اطلاع صحیح ہے میرا ایکسٹینشن نہیں ہوا'
شیخ عقیل نے چارج سنبھالتے ہی ہنگامہ خیز پریس کانفرنس کی تھی اور این سی پی یو ایل کو مزید مضبوط، مستحکم اور متحرک کرنے کی بات کی تھی ، برس اقتدار جماعت کے ساتھ اپنی قربت کا اظہار وہ جا بجے کرتے دیکھے جاتے تھے، وہ بعض مواقع پر تو یہاں تک کہہ جاتے میں آیا نہی ہوں بھیجا گیا ہوں، میں این سی پی یو ایل کو قریہ قریہ لے جاوں گا، عام اردو والوں کو مواقع ملیں گے، این سی پی یو ایل میں بدعنوانی کے خلاف سخت ایکشن میری ترجیحات میں شامل ہے وغیرہ وغیرہ.

لیکن جب ہم نے ان کی پانچ سالہ کار کردی پر ریسرچ کی تو معلوم ہوا کہ
ان کی مدت کار کئ اعتبار سے انتہا ئ کمزور ثابت ہو ئ ہے

اُردو کے فروغ کی جتنی عوامی اسکیمیں تھیں وہ سب یا تو بند ہو 'گئیں یا جناب نے انتہا ئ محدود کردیں


سمینار اور سمپوزیم کے لیے مالی امداد روک دی گئی


پروجیکٹ پر روک لگا دی گئی

نئے مصنفین کی کتابوں کی اشاعت کے لیے دی جانے والی مالی امداد روک دی گئی


طبع شدہ کتابوں کی خریداری کو بھی بند کر دیا گیا

یو این آئی اردو کو دی جانے والی امداد روک دی گئی


این سی پی یو ایل کے پروموشن کے لیے نیوز 18 سے معاہدہ کی بھی تجدید نہیں ہو سکی.


یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ


مستقبل میں نئے کمپیوٹر سینٹر کھولنے کی صورت میں لگ بھگ دس لاکھ روپے کے کمپیوٹر اور دیگر سازوسامان جو سینٹروں کو دیے جاتے تھے وہ اب نہیں دیے جائیں گے


جناب والا این سی پی یو میں انتہا ئ اہم پوسٹ پرنسپل پبلیکیشن افسر کی بحالی نہ کرا پائے


موجودہ حکومت سے اتنے قریب ہونے کے دعوے کے باوجود ایگزیکٹو کمیٹی نہ تشکیل دلا سکے

یہ تھیں شیخ عقیل کی چند اہم حصول یا بیاں جو انہوں نے بطور ڈائریکٹر این سی پی یو ایل کی پانچ سالہ مدت کار میں حاصل کی ہیں

بہر حال میرے سوال کا جواب دینے کی بات انہوں نے کہی ہے

انہوں نے لکھا

"کل چھٹی ہے اور پرسوں مجھے کالج میں جوائن کرنا اس کے بعد لگاتار تین دن پھر چھٹی ہے۔ اس کے بعد کسی دن آپ کو لکھ بھیج دونگا" ۔
جواب آتے ہی آپ تک پہنچانے کے کوشش رہے گی، تب تک نئے ڈائریکٹر کا انتظار کرتے ہیں. آئیے دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اردو پر رحم فرمائے اور کوئی حقیقی اردو کا خادم این سی پی یو ایل کو نصیب کرے آمین

 

2 comments

  • Firoz Hashmi

    اس مضمون پر کیا رائے دی جائے؟ بس یہ کہ انتظار کیجیے، اگلے ڈائریکٹر کا.

  • علاءالمعین

    چاٹنے والوں سے تعمیری عمل محال کی حد تک ہے .

Leave a Reply