جامعہ کلیکٹو کے زیرِ اہتمام عدالتی احتساب پر مذاکرہ کل : معروف وکیل پرشانت بھوشن مہمانِ خصو صی ہونگے

گفتگو کا موضوع “عدالتی احتساب: جمہوریت کی بنیاد“ ہوگا

نئی دہلی: (ایشیا ٹائمز ) جامعہ کلیکٹو کے زیرِ اہتمام “عدالتی احتساب: جمہوریت کی بنیاد” کے عنوان سے ایک عوامی مذاکرہ اتوار، 18 جنوری 2026 کو سیدین منزل، گل موہر انکلیو، جامعہ نگر میں دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔

اس موقع پر سپریم کورٹ کے ممتاز وکیل، مصنف، دانشور پرشانت بھوشن بطور مہمانِ خصوصی خطاب کریں گے۔ وہ آئینی اقدار، عدالتی شفافیت اور جمہوری احتساب جیسے اہم موضوعات پر اپنی طویل جدوجہد اور تجربات کی روشنی میں اظہارِ خیال کریں گے۔ 

توقع ہے کہ وہ جمہوریت کے تحفظ میں عدلیہ کے کردار اور عدالتی نظام میں احتساب کو یقینی بنانے کی ضرورت پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

یہ پروگرام جامعہ کلیکٹو کے زیرِ اہتمام منعقد ہو رہا ہے، جو فنکاروں، دانشوروں اور سماجی کارکنوں کا ایک پلیٹ فارم ہے اور سماجی، سیاسی و ثقافتی موضوعات پر مکالمے کو فروغ دیتا ہے۔

منتظمین کے مطابق اس مذاکرے کا مقصد ایسے وقت میں بامعنی عوامی بحث کو فروغ دینا ہے جب عدالتی آزادی، شفافیت اور جمہوری اداروں سے متعلق سوالات ملک بھر میں زیرِ بحث ہیں۔ اس پروگرام میں طلبہ، اساتذہ، قانونی ماہرین، سماجی کارکنوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

 

0 comments

Leave a Reply