جسٹ میڈیا فاونڈیشن نے اردوجرنلزم ایوارڈ کا کیا اعلان ؛ آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر

نئی دہلی :(ایشیا ٹائمز نیوز ڈیسک ) یہ خبراردو کے ان صحا فیوں کے لیے ہے جو گراونڈ رپورٹس، انویسٹی گیٹیواسٹوریز ،ویڈیو رپورٹس کے لیے میدان میں کام کررہے ہیں ،جن کی رپورٹس نے سماج کو باخبر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ذہنوں پر گہرے نقوش چھوڑے ہوں ، لوگوں کو ان کی سماجی ذمہ داریوں کے تئیں عملی طور پربیدارکیا ہو ۔ سرکار اور انتظامیہ کے ضمیر کو جگانے میں رول ادا کیا ہو،انہیں 'جسٹ میڈیا ایوارڈ' سے نوازا جائے گا ۔

جسٹ میڈیا کا اردو جرنلزم ایوارڈ کیا ہے ؟

 اردو جرنلزم میں یہ پہلا ایوارڈ ہے جو باقاعدہ الگ الگ کٹیگری میں دیا جائے گا ۔ جسٹ میڈیا فاونڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ اردو صحافی جو کسی بھی زمرے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں،  اپنے کام کی تفصیلات کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔


درخواست دینے کی آخری تاریخ: 10 اکتوبر 2024

درخواست دینے کا لنک: https://justmediafoundation.com/call-for-nominations/

مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
www.justmediafoundation.com

رابطہ: +91 9555570299

#JustMediaFoundation #UrduJournalismAward


 

جسٹ میڈیا فاونڈیشن کیا ہے ؟

جسٹ میڈیا فاونڈیشن کی ویب سائٹ پر دی گئی اطلاعات سے  پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے ۔  

بنیادی کام میڈیا ریسرچ و ٹریننگ، پروڈکشن، اور ایڈوکیسی کے سینٹر کے طور پرکام کرنا ہے ۔ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا جوانسانی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آگے آئے ،جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اورہندوستان کے تکثیری معاشرے میں اقداراوراخلاقیات کو فروغ دے ۔

جسٹ میڈیا فاونڈیشن کی ابتک کی کارکردگی کیا ہے ؟ 

جسٹ میڈیا فاؤنڈیشن نے گزشتہ تین برس میں میڈیا ورکشاپس کے ذریعے 500 سے زیادہ ہندوستانی اور بین الاقوامی طلباء کو تربیت دی ہے۔ دوحہ، قطر، نئی دہلی، ہریانہ، راجستھان، یوپی میں میڈیا کی تربیتی اور تحقیقی ورکشاپس منعقد کی گئی ہیں ۔ میڈیا انٹرن شپ پروگرام منعقد کیا جس میں 1000 سے زائد طلباء کو میڈیا ریسرچ، رپورٹ رائٹنگ اور ڈیٹا جرنلزم میں تربیت دی ہے۔

مزید تفصیلات جاننے کے لیے مندرجہ ذیل پوسٹر دیکھیں 

May be an image of text

1 comments

  • Mohamad Anisur Rahman

    بہت عمدہ پہل، انشاء اللہ اس ایوارڈ سے خاص طورسے نوجوان صحافیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
    ذمہ داران قابل مبارکباد ہیں ۔.

Leave a Reply