مکی مسجد مہدیان درگاہ شاہ ولی اللہ میں تقریب تکمیل قرآن کے موقع پر ناظم مرکزی جمیعیت علماء ہند مولانا عزیراحمد قاسمی نے کہا توبہ میں جلدی کریں
حضرت مولانا سید محمد حمزہ حسنی نائب ناظم دارالعلوم ندوۃ العلماء کے لئے ایصال ثواب
مکی مسجد مہدیان درگاہ شاہ ولی اللہ میں تقریب تکمیل قرآن
نئی دہلی (پریس ریلیز) رمضان المبارک کایہ آخری عشرہ ہے، اس کے شب و روز پوری برق رفتاری سے گزر رہےہیں، حدیث پاک میں ایسے شخص کو بدبخت قرار دیا گیا ہے، اورآپ ؐ نے ایسے شخص کے لئے بددعادی ہے جس نے یہ مبارک مہینہ پایا ہو اور اپنی مغفرت نہ کرالی ہو۔روزہ دارو! یہ عشرہ جہنم سے چھٹکارا اور نجات کا ہے، اور یہ مبارک مجلس تکمیل قرآن کی ہے، اس میں دعا قبول ہوتی ہے، اس لئے مرادوں سے اپنی جھولیوں کو رب کائنات سے رو گڑگڑا کر بھر لو،وہ غفور الرحیم ہے، صرف ایک بار توبہ کرلینے سے تمام گناہوں کو معاف کردیتا ہے،البتہ کسی پر حقوق العباد ہوں تو ان کی ادائیگی یا معافی ضروری ہے، یہ جو چند دن باقی رہ گئے ہیں ان کو غنیمت جانیںان کی قدر کریں، توبہ و استغفارکریں، جنت کی طلب اور جہنم سے نجا ت کی دعا کریں۔
مذکورہ باتیں مولانا عزیراحمد قاسمی ناظم مرکزی جمعیۃ علما ہند نے مکی مسجد مہدیان کے قدیمی امام قاری نورمحمد صاحب کی دعوت پر کہیں، جنہوں نے مکی مسجد میں قرآن کی تکمیل کی ہے،مولانا نے موجودہ حالات کو باعث عبرت بتایا، اور یہ کہاکہ اس دور میں تقریر کی ضرورت نہیں ہے، آنکھوں سے جنازوں کے اٹھنے اور حالات کا مشاہدہ کیا جارہاہے، بس اب توتوبہ میں جلدی کریں، نہ جانے کب کس کا وقت آجائے، اللہ تعالی
ہم سب کواسلام پرزندہ رکھے ،اورایمان پر خاتمہ نصیب فرمائے،آمین
اس موقع پر مولانا نے حضرت مولانا سید محمد رابع صاحب ندوی، صدر مسلم پرسنل لابورڈ، و ناظم دارالعلوم ندوۃ العلما لکھنؤ کے داماد حضرت مولاناسید حمزہ حسنی کے لئے مغفرت اور رفع درجات کی دعا کرائی، نیز حضرت مولانارابع صاحب کی صحت و عافیت کے ساتھ درازی عمر کی دعا کرائی، یہ حادثہ خاص طور پر دارالعلوم ندوۃ العلماء کےلئے اور امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا ہے، اللہ تعالی اس عظیم حادثہ پر ہم سب کو صبر کی توفیق نصیب فرمائے،آمین۔
اس کے علاوہ مولانانے حضرت مولانا سید جلال الدین عمری صاحب سابق امیر جماعت اسلامی ہند کی اہلیہ، نیز جامعہ عربیہ ہتھوڑاباندہ کے عظیم و مشہور قاری مظہرعلی فاروقی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر شکیل صمدانی، واہلیہ مولانا محمداعجاز عرفی کی مغفرت و رفع درجات کے لئے دعا کرائی۔ نیز مہدیان درگاہ کے رخصت ہونے والے افراد کے لئے ایصال ثواب کرایا۔
مریضوں میں حضرت مولانا قاری محمد عثمان صاحب ،مددگارمہتمم دارالعلوم دیوبند، مولانا حبیب الرحمن صاحب اعظمی استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند، مفتی محمدامین صاحب و مولانا شوکت علی بستوی صاحب اساتذہ دارالعلوم دیوبند کے لئے صحت یابی کی دعا کرائی۔اس بابرکت مجلس میں مولانا قاری محمد عارف صاحب امام حرا مسجد،بھائی میاں کے خاندان کے جملہ افراد اورنمازیوں کی بڑی تعدادشریک تھی۔

0 comments