سعودی عرب کا 'گلوبل ہارمونی انیشی ایٹو' لانچ: مختلف ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کا اقدام

ریاض : (اشرف علی بستوی، ایشیا ٹائمز نیوز) سعودی عرب کی میڈیا کی وزارت نے بدھ کی شب ریاض میں ایک خصوصی تقریب کے دوران اپنے نئے 'گلوبل ہارمونی انیشی ایٹو' کا باضابط آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد مملکت میں مقیم مختلف قومیتوں اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

  وزارت میڈیا نے یہ پروگرام 'کوالٹی آف لائف پروگرام'، 'سعودی وژن 2030' اور 'جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی' کے تعاون سے پیش کیا ، جس کا مقصد سعودی عرب میں مختلف قومیتوں کے درمیان مثبت روابط کو فروغ دینا اور ان کے کلچر کو نمایاں کرنا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سعودی معاشرے میں مختلف ثقافتوں کو ضم کرتے ہوئے پیشہ ورانہ کامیابیاں، سماجی و تفریحی سرگرمیاں اور اقتصادی شراکت کو اجاگر کرنا ہے۔

Open photo

سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر سہیل اعجاز خان

لانچ ایونٹ موونپک ہوٹل میں منعقد ہوا، جہاں معروف صحافی فاطمہ فہد نے میزبانی کی۔ تقریب کے دوران ایک ویڈیو پرزنٹیشن پیش کی گئی، جس میں 'گلوبل ہارمونی انیشی ایٹو' کے اہم پیغامات کو نمایاں کیا گیا۔ پیغامات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ "کوئی زبان یا ثقافت ہمیں تقسیم نہیں کرتی، سعودی عرب آپ کا وطن ہے اور یہاں کے لوگ آپ کے لوگ ہیں۔

تقریب کے بعد وزارت اطلاعات کے سرکاری ترجمان عبدالرحمن مزارشی نے میڈیا کو بتایا کہ اس اقدام کے تحت سرگرمیاں سویدی پارک میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہیں۔

نے ہندوستانی میڈیا ڈیلیگیشن سے بات چیت کرتے ہوئے اس اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، یہ ایک شاندار پروگرام ہے جس کا مقصد تارکین وطن اور سعودی معاشرے کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ ایک انتہائی مثبت اور قابل تعریف قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں 2.6 ملین ہندوستانی مقیم ہیں، جو یہاں کی سب سے بڑی تارکین وطن کمیونٹی ہے۔ یہ پروگرام انہیں اپنے وطن جیسا محسوس کرنے میں مدد دے گا اور سعودی عرب میں عزت اور اپنائیت کا احساس پیدا کرے گا۔

سعودی عرب کی 2022 مردم شماری کے مطابق، ملک میں تقریباً 13 ملین تارکین وطن رہتے ہیں، جو کل آبادی کا تقریباً 40 فیصد بنتے ہیں۔



0 comments

Leave a Reply