وژن 2026 نے دہلی فسادات کے متا ثر اکرم خان کو ساڑھے 11 لاکھ کی لاگت سے مصنوعی ہاتھ لگوایا
فسادات متاثرین کو مضبوط بنا نا ہمارا ہدف رہا ہے / ٹی عارف علی

نئی دہلی ( پریس ریلیز) دہلی فسادات کے متاثر محمد اکرم خان آج کافی خوش ہیں ،اکرم خان سے مل کرآپ کے بھی خوشی کے آنسونکل پڑیں گے ،انہیں دیکھنے کے بعد قرآن کریم کی سورہ رحمٰن کی وہ آیت جس میں رب کریم بار بار ہمیں یاد لاتا ہے کہ "تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاو گے " آپ کے ذہن میں تازہ ہوجائے گی ، ان کی اس خوشی کا باعث بنا ہیومن ویلفیر فاونڈیشن ۔ وژن 2026 نے اکرم کو اپنے پیروں پردوبارہ کھڑا کرنے میں ان کی پوری مدد کی ہے ۔
اکرم خان نے بتایا کہ وہ پیشے سے سلائی کٹنگ ماسٹر تھے ، مصطفیٰ آباد کے رہنے والے ہیں ،24 فروری 2020 کو فسادیوں نے ان کو نشانہ بنایا جس میں ان کے دونوں ہاتھ بری طرح زخمی ہوگئے ،کافی علاج کے بعد بھی جب ٹھیک نہ ہو سکے ان کا ایک ہاتھ کاٹنا پڑا اور دوسرے ہاتھ کی ہتھیلی بھی بری طرح تباہ ہو چکی تھی ،غیر شادی شدہ اکرم اپنے مستقبل کو لیکر بہت پریشان رہے ۔
فسادات تھمنے کے بعد اکرم وژن 2026 کی راحت اور بازآبادکاری ٹیم کو سروے کے دوران ملے فاونڈیشن نے ان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا اوران کو ساڑھے 11 لاکھ کی لاگت سے سینسر سے کام کرنے والا مصنوعی ہاتھ لگواکر دیا ہے مزید ساڑھے 3 لاکھ کی مدد دی ہے ۔

اکرم قدرتی ہاتھ سے تو محروم ہوگئے ہیں لیکن یہ مصنوعی ہاتھ بھی انہیں بہت سے کام کرنے میں معاون ثابت ہورہا ہے ۔ اب وہ لکھ لیتے ہیں کمپیوٹر کی بورڈ سے کام کر لیتے ہیں اپنی ضرورت کے سبھی ضروری کام با آسانی کرلیتے ہیں ، اس ہاتھ کی خاص بات یہ ہے قدرتی ہاتھ کی طرح ہی یہ ہمارے دماغ میں ابھرنے والے ارادے سے کام کرتا ہے ۔
یہیں سورہ رحمٰن کی وہ آیت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ "تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاو گے " ۔ اس لیے ہمیشہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی ہم شکر گزار رہیں ۔
اس موقع پر ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے وائس چیئر مین ٹی عارف علی نے کہا کہ ہماری پوری کوشش رہی کہ اکرم خان اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑے ہوں ، فسادات کے متاثرین کو پہلے جیسے مضبوط بنا نا ہمارا ہدف رہا ہے ، وژن 2026 نے بازآبادکاری کے جو بھی کام کیے ہیں انہیں تکمیل تک پہونچایا ہے ، اکرم خان فسادات کے بعد ہماری سروے ٹیم کو ملے ان کی مشکلات جاننے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کی مکمل مدد کی جائے ،ہمیں خوشی ہے کہ اب وہ بہت حد تک اس مصنوعی ہاتھ سے اپنا کام کر لیتے ہیں ۔


0 comments