جامعہ نگر اوکھلا میں ضرورت مندوں کے لیے کپڑا بینک کا آغاز
جامعہ نگر : ایس بی ایف (سوسائٹی فار برائٹ فیوچر ) نے جامعہ نگر اوکھلا میں کیمپ لگا کر غریبوں کے لیے کپڑا بینک کا آغاز کردیا ہے ، جہاں تمام عمر کے مرد و خواتین اور بچے مفت میں پہننے کے کپڑے حاصل کرسکیں گے، بروز اتوار شام 4 بجے افتتاحی تقریب میں باظابطہ اس پروجیکٹ کا آغاز ہوا، افتتاحی تقریب کے دوران ایس بی ایف کے ذمہ داروں نے تقریب میں شرکت کی اور کپڑا بینک پروجیکٹ پر اظہار خیال کیا،
ایس بی ایف کے نیشنل کوآرڈینیٹر جناب عرفان احمد نے کہا” ملکی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے کورونا کے بعد حاشیہ پر اپنی زندگی گزاررہے لوگوں کے لیے بنیادی ضرورت کے ساتھ تن ڈھانپنے کے لیے کپڑے بھی میسر نہیں ہیں ایس بی بی ایف نے سروے کے زریعے معلومات اکھٹا کی تو پتا چلا اوکھلا کے اردگرد ایسے ضرورت مندوں کی بڑی تعداد ہے جن کے پاس پہنے کو ایک جوڑی کپڑے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ ایس بی ایف کے اس پرجیکٹ کے زریعہ سے ایسے ضرورت مندوں کی مدد ہوسکے گی” کپڑا بینک پروجیکٹ کے زمدار محمد مرغوب نے کہا "ہم اس پروجیکٹ کے زریعے اوکھلا میں موجود تمام طبقوں کے ضرورت مندوں تک پہونچنے کی کوشش کریں گے اس سلسلے میں ہم نے اپنے والینٹیرز کے زریعے ایک لائحہ عمل بھی بنایا ہے جس کے تحت ضرورت مند ملی ماڈل اسکول آکر کپڑے حاصل کرسکتے ہیں اسی طرح علاقے کے اطراف و اکناف میں جھگیوں میں رہ رہے ایسے لوگوں تک بھی ہم پہچنگے جو ہمارے کیمپ تک نہیں پہنچ سکتے ” ۔ایس بی ایف کے مرکزی ذمہ دار جناب محمد شفیع مدنی نے کہا ۔”
کپڑا بینک کے زریعہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا ایس بی ایف کی ایسی پہل ہے جس سے معاشرے کو نئی سوچ اور توانائی ملے گی، ضرورت مندوں کو مدد کرنے کے طریقہ کار کو لیکر بھی لوگوں میں بیداری آئے گی، آگے انھوں نے مزید کہا کہ ایس بی ایف اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جاسکے ۔ فی کپڑا دس روپے کی رقم رکھی گئی ہے تاکہ ضرورت مندوں کو اس بات کا احساس نہ ہو کہ وہ فری میں کپڑا حاصل کر رہے ہیں. اسی طرح ہم نے نئے کپڑوں پر مشتمل ایک فیملی کٹ بھی بنایا ہے جس کی قیمت ایک ہزار روپے ہے ۔
ہم علاقے کے تمام باعزت شہری سے یہ اپیل کرتے ہیں کے اس کار خیر میں ایس بی ایف کی مدد کریں اپنے نئے اور پرانے کپڑے جو استعمال کے لائق ہوں ملی ماڈل اسکول پہنچ کر لوگوں کو عطیہ کریں، اسی طرح اگر کوئی صاحب خیر ایک فیلی کی مکمل مدد کرنا چاہتا ہے تو ایک ہزار رویہ دے کر وہ فیملی کٹ کے زریعہ ضرورت مندوں کی مدد کرسکتے ہیں.

0 comments