مشاورت کے راستے میں رکن تنظیمیں ہی سب سے بڑی رکاوٹ / نوید حامد

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز نیوز ڈیسک )  آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے انگریزی ویب سائٹ کلیریان انڈیا ڈاٹ نیٹ کے ایگزیکیوٹیو ایڈیٹر شاہین نظر کو دیے ایک انٹر ویو میں مانا کہ مشاورت کے راستے میں رکن تنظیمیں ہی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔

  صدر مشاورت نے آئندہ دس اپریل کو این پی آر سمیت دیگر اہم ایشوزپر غور وخوض کرنے کے لیے تمام بڑی تنظیموں کی میٹنگ کا بھی اعلان کیا ہے 

انہوں نے کہا کہ  ' مشاورت 65 سے زیادہ عمر کے لوگوں کی جماعت ہے 80 فیصد سے زائد 65 سال سے زیادہ عمر کے ہیں اس عمر میں میٹنگ کے لیے سفر کرنا مشکل ہوتا ہے '۔

انہوں نے پرزوراندازمیں واضح کرنا چاہا کہ ' مشاورت ازخود کوئی تنظیم نہیں ہے بلکہ یہ مسلم تنظیموں کا ایک وفاق ہے ، یہ عوام کے سمجھ میں اب تک  نہیں آسکا ہے۔ مشاورت کا کام وہ نہیں ہے جو وہ سمجھتے ہیں ' ۔

یہ بھی پڑھیں :  کیا آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے معنیٰ صرف اظہار تشویش ، اظہار افسوس ، اظہار اطمینان ، حیرانی ،اپیل اور مذمت ہے ؟

وہ آگے کہتے ہیں کہ مشاورت اگر کچھ کرنا بھی چاہے ، تو اس کی رکن تنظیمیں ہی اس کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔

 کیونکہ انہیں  شناخت کو لیکر خطرہ لاحق ہوجاتا ہے ۔وہ مزید کہتے ہیں کہ ' مسلم تنظیموں کا مشاورت کے ساتھ آنا اس کی مضبوطی بھی ہے اور یہی اس کی کمزوری بھی ' ۔

یہ بھی پڑھیں : آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد

  انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ' عوام الناس کسی نہ کسی تنظیم کے سائے میں کھڑے ہیں اوروہ اپنی تنظیم سے توقع کرتے ہیں کہ وہ  ہرمسئلے  کا حل تلاش کرے ، کام کرتی ہوئی نظر آئے ، یہی وہ نقطہ ہے جو مشاورت کو کمزور کرتا ہے۔اسی لیے مشاورت کے ساتھ وابستہ تنظیمیں اپنی شناخت کو بچائے رکھنے کے لیے جدو جہد کرتی دکھائی دیتی ہیں '۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن سے آیات کو نکالنے سے متعلق سپریم کورٹ میں رٹ انتہائی مذموم حرکت: صدر مشاورت نوید حامد

صدر مشاورت نے شاہین نظر کو ایک خط دکھاتے ہوئے کہا کہ ' ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے گولڈن جبلی سیلیبریشن کے بعد ایک صآحب کے خط کے جواب میں یہ تسلیم کیا تھا کہ مشاورت غیر فعال ہوچکی ہے آئیے ملکر مشاورت کے بازیافت کی کوشش کریں'۔

 انہوں نے کہا کہ مشاورت کے تعلق سے ایک پرسیپشن بن گیا ہے کہ یہاں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا مادہ بہت کم ہے اسی وجہ سے معاملہ عدالت تک پہونچا اور یہ ڈھائی برس تک چلا جس نے مشاورت کو پھر وہیں لاکر کھڑا کر دیا ، اب ہمارے پاس جو بھی ڈیڑھ سال کاوقت ہے اسےدوبارہ کھڑاکرنے کی کوشش کریں گے '۔

 

نوٹ : اردو قارئین کے لیے ایشیاٹائمز نے یہ خبر کلیریان انڈیا ڈاٹ نیٹ ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل کے انٹرویو کی بنیاد پر لکھی ہے ، ہم نے اس خبر کےبڑے حصے کی یہاں ترجمانی پیش کی ہے  آپ پوری خبر ان کی ویب سائٹ پر پڑھ یا دیکھ سکتے ہیں جس کا لنک درج ذیل ہے 

 

ویب لنک 

https://clarionindia.net/majlis-e-mushawarat-to-convene-meeting-on-npr-other-issues-of-concern-to-muslims/

How relevant is Muslim Majlis-e-Mushawarat in today's India. 'Conversation with Navaid Hamid

0 comments

Leave a Reply